ابنا: آیت اللہ مھدوی کنی نے آج تہران میں علماء کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عوام کی انصاف پسندی کی تحریک یورپ تک پہنچ چکی ہے اور جب عوام حق پسند اور حق کے طرافدار ہوجائيں تو حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کا ماحول بن جائے گا۔ آيت اللہ مھدوی کنی نے کہا کہ امام خمینی رح کی تحریک آفاقی تحریک تھی ۔ انہوں نے ملت ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ ہمیں دشمنوں کا مقابلہ کرنےکےلئے اپنے اتحاد و یکجہتی اور بیداری و بصیرت کو برقرار رکھنا ہے۔ تہران میں علماء کانفرنس آج سے شروع ہوئي ہے۔ یہ کانفرنس امام صادق یونیورسٹی میں ہورہی ہے۔ ..............
/169